Banana and its fiber are also beneficial کیلے اور اس کا ریشہ بھی فائدہ مند

Fiber in Banana

Fiber in Banana are also beneficial for the Health and Beauty

کیلا کھاتے وقت اکثر افراد اس میں موجود ریشے کو غیر ضروری سمجھ کر پھینک دیتے ہیں

کیلے کی اہمیت اور افادیت سے کون واقف نہیں اکثرافراد کیلے کے ساتھ موجود ریشے(Fiber in Banana) کو ناپسند کرتے ہیں اور پھینک دیتے ہیں لیکن اس ریشے کی اہمیت بھی کیلے سے کم نہیں۔ 

    کیلا کھاتے وقت اکثر افراد اس میں موجود ریشے کو غیر ضروری سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، خاص کر بچے تو ان ریشوں کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے اورانہیں دیکھ کر ناپسنددی   کا اظہار کرتے ہیں،  اکثر خواتین بھی ان ریشوں کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں اسلئے کیلوں میں موجود ریشوں کو نظر انداز کرکے پھینک دینا بالکل بھی صحیح  نہیں۔

کیلوں میں موجود ریشوں کا سائنسی نام ’’فلوم بنڈلز‘‘ہے، کیلاپوٹاشیئم، فائبر، وٹامن اے اور وٹامن بی سکس سے بھرپور ہوتا ہے، جب کہ کیلے میں قدرتی طور پر شوگرپائی جاتی ہے جس کی وجہ سے انکا  ذائقہ میٹھا اور مزیدار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نرم و نازک نظر آنے والے یہ ریشے کیلے کو اس کے چھلکے کے اندر مضبوطی سے جکڑے رکھنے کاکام بھی کرتے ہیں، تاہم جیسے ہی کیلے پر سے چھلکا اتارا جاتا ہے یہ ریشے باآسانی نکل جاتے ہیں۔

banana

چائنیز اور اینٹی گریٹیو میڈیسن سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر الزبتھ ٹریٹنر کے مطابق کیلے میں موجود ریشے دراصل کیلے کی وریدیں اور شریانیں ہوتی ہیں جیسے انسانی جسم میں وریدیں اور شریانیں ہوتی ہیں جو خون کو دل تک لانےاور لے جانے کاکام کرتی ہیں بالکل اسی طرح کیلے میں بھی وریدیں اور شریانیں ہوتی ہیں  جو کیلے کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان ریشوں کی اہمیت و افادیت کسی بھی طرح کیلے سے کم نہیں ان میں بھی وہی وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو کیلے میں ہوتے ہیں لہٰذا انہیں غیر ضروری جان کر پھینکنا بالکل بھی عقل مندی نہیں بلکہ انہیں کھانا اتنا ہی فائدے مند ہے جتنا ایک پورا کیلا کھانا۔

0 Comments

Leave a Comment

Login

Welcome! Login in to your account

Remember me Lost your password?

Don't have account. Register

Lost Password

Register

%d bloggers like this: