Fresh dates benefits from modern research جدید تحقیق سے کھجور کے نئے فوائد

fresh-dates

جدید طبی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ روزانہ صرف  5 سے7  کھجوریں کھالی جائیں تو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ویسے تو ہمارے یہاں پاکستان میں کھجور کا استعمال زیادہ تر رمضان کے مہینے میں روزہ افطار کرنے کےلیے کیا جاتا ہے لیکن امریکا سے لے کر یورپ تک ہونے والی جدید طبی تحقیقات سے کھجور کے  نئے طبی فوائد سامنے آیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ہم روزانہ صرف  5 سے 7  کھجوریں  کھا لیں۔ تو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اب تک کی طبّی تحقیقات میں کھجور کو مختلف بیماریوں یا طبّی مسائل کے علاج  اہم اور مفید پایا گیا ہے جبکہ باقاعدگی سے کھجور کھانے کے طبّی اثرات جسم کے تقریباً ہر حصے پر واضح اثر کرتے ہیں۔

عمر رسیدگی اور بد احتیاطی کے نتیجے میں رگوں کے اندر چکنائی اور دوسرے مضر مادّے جمع ہوجاتے ہیں جو ان میں غیر ضروری سختی کی وجہ بنتے ہیں۔ رگوں کی یہی سختی آگے چل کر دل اور شریانوں کی متعدد بیماریوں کی بنیاد بن جاتی ہے۔ البتہ اسرائیل میں کیے گئے ایک طبّی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر روزانہ صرف ایک کھجور کھانے کی عادت ڈال لی جائے تو اس سے رگوں میں سختی نہیں ہوتی اور جو لوگ رگیں سخت ہوجانے کی کیفیت میں مبتلا ہوں، انہیں بھی اس سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ اس کا ایک واضح مطلب یہ ہوا کہ روزانہ صرف ایک کھجور کھانے سے آپ دل کی درجنوں بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ 

 

0 Comments

Leave a Comment

Login

Welcome! Login in to your account

Remember me Lost your password?

Don't have account. Register

Lost Password

Register

%d bloggers like this: