Make your face shine and shiny with Sugar چینی سے چہرہ شاداب اور چمکدار بنائیں

Make your face shine

Make your face shine and shiny with Sugar

چینی کے کئی فائدے ایسے ہیں جو عام لوگوں کو معلوم ہی نہیں

عام طور پر سفید چینی کو صحت کے لیے مضر جانا جاتا ہے لیکن اس کے عکس اس کے کچھ حیرت انگیز فائدے اورکمالات ہیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

:زخم بھرنا

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زخموں پر چینی کے دانے  ڈالنے   سے زخم جلدی بھر جاتے ہیں۔ جب اینٹی بایوٹکس اورعلاج کے دوسرے طریقوں سے فرق  نہ پڑے تو چینی کا استعمال مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

:فیشل اسکرب

ایک چمچہ چینی ، ایک چمچہ چاول کا آٹا اور ایک چمچہ دودھ کو ملا کر تیار کردہ  آمیزہ کو تھوڑا تھوڑا کرکے چہرے پر لگائیں،پانچ منٹ تک مالش کرنے کے بعد  سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں تو چہرہ صاف ستھرا اور جلد ملائم ہوجائے گی۔ یہ عمل کیل مہاسے نکالنے کے لیے کارآمد ہے۔

 

:خشک ہونٹ

اپنی انگلی کو پانی سے بھگوئیں اور پھر چینی میں ڈال کر اسے ہونٹوں پر آرام سے رگڑ لیں۔ ایسا کرنے سے ہونٹوں کی خشکی ختم ہوجائے گی اور جلد ملائم بن جائے گی۔

:سوجن ختم

کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے پیدا   ہونے والی سوجن کا علاج بھی چینی سے کر سکتے ہیں۔ چینی کےدانوں کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے  سوجن ختم ہوجاتی ہے۔

:پھولوں کی تازگی

پھولوں کو تازہ رکھنا ہے تو بس 3چمچے چینی اور2چمچے سرکے کو پانی میں شامل کریں اور اس آمیزے میں پھولوں کی شاخ ڈال دیں ۔ چینی شاخ کے لیے فائدہ مند ہے اور سرکا جراثیم سے محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔

:بسکٹس کو تازہ رکھیے

اگر آپ بسکٹس کو تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو چینی کا استعمال کریں۔ جس جگہ آپ نے کھلے بسکٹس رکھے ہیں اس کے ساتھ چینی کے ٹکڑے رکھ دیں۔ اس طریقے  سے بسکٹس نرم نہیں ہوں گے ۔

 

0 Comments

Leave a Comment

Login

Welcome! Login in to your account

Remember me Lost your password?

Don't have account. Register

Lost Password

Register

%d bloggers like this: