Repeating habits بار بار بیمار کرنے والی عادتیں

Repeating habits

:وہ عادات جو بار بار بیمار کرنے کی وجہ بنتی ہی

اگر آپ بار بار بیمار پڑتے ہیں تو اس کی خاص وجوہ میں روزمرہ کی عادات بھی ہیں جو آپ کو بار بار بیمار کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

طبی ماہرین کی اکثریت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جراثیم ہر جگہ موجود ہوتے ہیں خاص طور پر  گھروں کے فرش اور باتھ روم کے کموڈ میں ان کی بہتات ہوتی ہے جو انتہائی مضر صحت بات ہے۔ جراثیم سے بچنے   کےلیے کچھ عادات کوختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ صحت مند زندگی  گزار سکیں۔

:بیت الخلا میں موبائل استعمال کرنے کی عادت

آج کل بیت الخلا میں موبائل فون کا استعمال ایک عام سے عادت بن چکی ہے اور ایسا کرنے والے افراد ایک خوفناک غلطی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر پال میتیول کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کوپکڑنا  ایک بدترین عمل ہے جس سے بچنا  لازمی ہے۔ کموڈ، واش بیسن اور باتھ روم کی  چیزوں پر جراثیم کی ایک قسم ’’ای کولائی‘‘ پائی جاتی ہے جو انفیکشن اوربیماری کی ابتدائی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے باتھ روم میں موبائل کا استعمال نہ کیا جائے تاکہ ہیضے سے بچاجاسکے۔

:ہینڈ بیگ اور پرس کی صفائی نہ کرنا

ہینڈ بیگ اور پرس ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی چیز ہے    اور ان کا ہمارے ہاتھوں سے  بھی گہرا تعلق  ہے۔ عموماً خواتین ہینڈ بیگز کو جگہ جگہ رکھتی ہیں جہاں ہر جگہ پہ  موجود جراثیم بیگ سے چپک جاتے ہیں اور پھر یہ بیگ ہمارے ہاتھوں میں آجاتا ہے جس سے بیماری لگنے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ پانی سے کپڑے  کو گیلا کرکے پرس اور ہینڈبیگ کی صفائی کو معمول بنانے سے بیماری کی ابتدا  سے بچا جاسکتا ہے۔

:گھروں میں جوتے پہننے کی عادت

ایک تحقیق کے مطابق ہر وقت جوتے پہن کر رہنے والے تقریباً 40 فیصد لوگ ہیضے کی وجہ بننے والے جراثیم کی ایک  قسم کا شکار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر میتیول کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھرمیں داخل ہوتے ہی اپنے جوتے، چپلیں یا سینڈلیں وغیرہ دروازے ہی پر اتار دینے چاہئیں جب کہ سفر کے دوران اپنے اضافی جوتوں کوکپڑے کے بیگ میں پیک کرکے رکھنا چاہیے۔

:ٹی وی ریموٹ

عموماً گھروںمیں لوگ   صفائی کے دوران ریموٹ کنٹرول کی صفائی کو نظرانداز کردیتے  ہیں۔ ریموٹ کنٹرول کی صفائی کو غیر ضروری نہ سمجھیے کیونکہ زیادہ تر  گھروں میں ایک سے زائد افراد ریموٹ کنٹرول استعمال کرتے ہیں جس سے جراثیم لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ گیلے کپڑے کے ساتھ ریموٹ کو صاف کرنے سے جراثیم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

0 Comments

Leave a Comment

Login

Welcome! Login in to your account

Remember me Lost your password?

Don't have account. Register

Lost Password

Register

%d bloggers like this: