How To make Special Jalebi In Urdu سپیشل جلیبی بنانے کی ترکیب

Special Jalebi Recipe

:سپیشل جلیبی

 جلیبی بہت ہی مشہور سویٹ ڈش اور ڈیسرٹ آئٹم ہے۔ پاکسستان۔ انڈیا اور دیگر ممالک کے لوگ جلیبی کو بہت پسند کرتے ہیں۔ جلیبی سے  طاقت ملتی ہے اور ہر عمر میں صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

:اجزاء

مقدار اجزاء نمبر
ایک کلو میدہ 1
 دو کلو چینی 2
 ایک لیٹر دودھ 3
ڈیڈھ ماشہ زردے کا رنگ 4
ایک تولہ بیکنگ پاؤڈر 5
 1 چمچ  کیورہ 6
 ڈیڈھ پاؤ گھی 7

                                                                                                                                                                                                       : سپیشل جلیبی بنانے کی ترکیب

سپیشل جلیبی بنانے کے لئے سب سے پہلے میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملائیں اور تھوڑا سا دودھ ڈال کر گوند لیں۔ جب میدہ سخت ھو جائے تو آدھا گھنٹہ ہاتوں کے ساتھ پانی لگا کر گھونتے جائیں یہاں تک کے آٹا خمیر کی صورت میں پھول جائے۔

باقی بچا ہوادودھ اس پھوٹے ہوئے میدے میں ڈالیں۔ تاکہ میدہ گاڑھا ہو کر کریم بن جائے۔ ایک لیٹر پانی لیں اور اس میں دو کلو چینی ڈال دیں۔ زردے کا رنگ اور کیورہ بھی ڈالیں اور یسے چولھے پر رکھ دیں۔ جب تین تار کی چاشنی بن جائے تو چولھے سے اتار لیں۔

ایک فرائنگ پین میں گھی دال کر گرم کریں اور ایک مل مل کا کپڑا لیں۔ اس میں میدھ ڈالیں اور چھوٹا سا سوراخ کریں۔ مل مل کے سوراخ پر انگلی رکھیں اور فرائنگ پین اوپر لا کر سوراخ سے انگلی ہٹا لیں۔

مل مل کے کپڑے کو گردش دیتے رہیں اور جالیبی کی شکل بناتے رہیں۔ جب ہلکی زردی مائل جلیبیاں ہوں تو شیرے میں ڈال دیں۔ آدھا گھنٹہ شیرے میں رہنے دیں تا کہ شیرہ جزب ہو جائے اور پھر اسے نکال لیں۔

لیجئے تیار ہے گرما گرم جلیبیاں ان کے اوپر چاندی ورق لگا کر پیش کریں۔

نوٹ: اگرآپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہے تو آپ اس کو اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ شیئرکریں۔

آپ اور بھی آرٹیکل لائک اور شیئر کر سکتے ہیں۔ 

Kasoori Daal Mash Recipe قصوری دال ماش بنانے کی ترکیب

Masalay Dar Rajma Recipe مصالے دار  راجما  بنانے کی ترکیب

Special Fried Fish Fingers And Chips

Special Badam Ki Kheer Recipe

0 Comments

Leave a Comment

Login

Welcome! Login in to your account

Remember me Lost your password?

Don't have account. Register

Lost Password

Register

%d bloggers like this: